پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 88 پیسے اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 64 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 397 روپے 76 پیسے مقرر کردی گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
