کوئٹہ: لوہڑ کاریز میں ریلوے پٹڑی کو نقصان پہنچانے کی کوشش ناکام,ایک ملزم گرفتار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کوئٹہ کے علاقے لوہڑ کاریز میں ریلوے پٹڑی کو نقصان پہنچانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پولیس نے ایک ملزم ظہیر احمد کو گرفتار کرلیا۔
’’24نیوز ‘‘ کے مطابق ملزم کے قبضے سے ریلوے پٹڑی کے نٹ، کلپس اور دیگر اتارا گیا سامان برآمد کرلیا گیا۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایف آئی آر نمبر 183/2026 کے تحت درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے کہا کہ ریلوے ٹریک اور قومی تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
