اخروٹ کے چِھلکوں سے بالوں کو کیسے سیاہ کیا جا سکتا ہے؟ حیرت انگیز نسخہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سفید بال اب بوڑھاپے میں نہیں کسی بھی عمر میں نظر آنے لگتے ہیں، جو کی وجہ سے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو سفید بال چھپانے کے لئے کیمیکل والے ڈائی کرنے پڑتے ہیں۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مزیدار اخروٹ کھانے کے علاوہ بالوں کے کالا کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جس سکتا ہے۔
جی ہاں! آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں ایک ایسا حیرت انگیز نسخہ جس کے لئے آپ کو اخروٹ نہیں بلکہ اس کے چھلکے چاہیئے ہوں گے۔
سفید بالوں کو کالا کرنے کے لئے اخروٹ کے چھلکوں کا استعمال

2 گلاس پانی لیں۔

اس میں 8 سے 10 اخروٹ کے چھلکے ڈالیں اور ہلکی آنچ پر اُبال لیں۔
جب یہ اچھی طرح ابل جائے اور رنگ تبدیل ہو جائے تو اس پانی کو چھان لیں۔
اب جب یہ ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں ایک چمچ آملہ ملائیں۔
اب اسے ایک بوتل میں نکال لیں، اب بالوں میں روزانہ رات اس کا اسپرے کریں اور صبح سر دھو لیں۔
اس کے استعمال سے سفید بال چند ہی دنوں میں جڑوں سے سروں تک کالے ہو جائیں گے۔