اسد اور زارا کے بیٹے ’اورنگزیب‘ کی تلخ حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف جوڑی اسد صدیقی اور اداکارہ زارا نور عباس کے گھر بیٹے کی پیدائش اور اس سے متعلق تلخ حقیقت سامنے آگئی ہے۔ حال ہی میں اداکار اسد صدیقی نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنے بیٹے اورنگزیب کے متعلق ذکر کیا تھا جو کہ ان کی دوسری بیوی زارا نور عباس سے تھا۔
یہ بات تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ اسد اور زارا کی یہ دوسری شادی ہے جس سے ابھی تک ان کی کوئی اولاد نہیں ہے اور نا ہی کبھی اس جوڑے نے اس سے متعلق کچھ بتایا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


دوسری جانب اسد صدیقی نے انکشاف ہوا ہے کہ وہ اور زارا گزشتہ کئی ماہ سے زندگی کے ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ ان کی اہلیہ نے کچھ عرصے قبل ایک پانچ ماہ کے بچے کو جنم دیا تھا جو کہ پیدائش کے بعد فوت ہوگیا تھا اور اس کا نام اورنگزیب رکھا تھا۔
اداکار نے بتایا کہ اس واقعے کا سب سے زیادہ اثر انکی اہلیہ زارا کو ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ کافی بیمار بھی رہیں تھیں ۔اسد صدیقی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو خود دفن کیا تھا جو کہ کافی مشکل وقت رہا تھا لیکن ہر کام میں اللہ کی ایک مصلحت شامل ہوتی ہے جس کی وجہ سے صبر آجاتا ہے۔