پاکستان میں ڈالر، پاؤنڈ اور یورو کے نئے ریٹس جاری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں اہم غیر ملکی کرنسیوں کے نئے ایکسچینج ریٹس جاری کر دیے گئے ہیں، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری کی قیمت 278 روپے جبکہ فروخت کی قیمت 278.10 روپے مقرر کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی پاؤنڈ 372.45 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ یورو کی فروخت کی قیمت 319.10 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
سعودی ریال کی خریداری کی قیمت 73.95 روپے اور فروخت کی قیمت 74.50 روپے مقرر ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات کے درہم کی خریداری 75.65 روپے اور فروخت 76.40 روپے میں ہو رہی ہے۔
کینیڈین ڈالر کی خریداری کی قیمت 193.93 روپے اور فروخت 199.25 روپے، جبکہ آسٹریلوی ڈالر کی خریداری 191.65 روپے اور فروخت 198.76 روپے مقرر کی گئی ہے۔
چینی یوآن کی خریداری کی قیمت 38.30 روپے اور فروخت 38.92 روپے ہے، جبکہ جاپانی ین 1.7342 روپے میں خریدا اور 1.8339 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
انٹربینک مارکیٹ کے ریٹس
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی بینک خریداری کی شرح 276.95 روپے جبکہ فروخت کی شرح 277.45 روپے رہی۔
یورو کی خریداری کی شرح 309.24 روپے اور فروخت 309.80 روپے ریکارڈ کی گئی، جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی بینک خریداری کی شرح 365.42 روپے اور فروخت کی شرح 366.08 روپے رہی۔
سعودی ریال کی انٹربینک خریداری اور فروخت کی شرح بالترتیب 73.77 روپے اور 73.90 روپے رہی، جبکہ متحدہ عرب امارات کے درہم کی خریداری کی شرح 75.65 روپے اور فروخت کی شرح 76.40 روپے رہی۔
اوپن مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسیوں کے ریٹس
کرنسی خریداری (روپے) فروخت (روپے)
امریکی ڈالر 278.00 278.10
برطانوی پاؤنڈ — 372.45
یورو — 319.10
سعودی ریال 73.95 74.50
اماراتی درہم 75.65 76.40
کینیڈین ڈالر 193.93 199.25
آسٹریلوی ڈالر 191.65 198.76
چینی یوآن 38.30 38.92
جاپانی ین 1.7342 1.8339

WhatsApp
Get Alert