ہم 27 فروری کو حکومت کیخلاف نکلیں گے: بلاول بھٹو

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہماری سی ای سی نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم27 فروری کو حکومت کے خلاف نکلیں گے۔سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے عوام دشمن منی بجٹ کو زبردستی پاس کروایا۔ان کا کہنا ہے کہ ہم نے ایوان کے اندر اور باہر منی بجٹ پر احتجاج کیا، ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ کچھ اشیاء پر ٹیکس نہیں لگایا جائے گا وہ وعدہ بھی غلط نکلا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستانی عوام کا مطالبہ ہے کہ ہم اس حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلیں، ہم نے جمہوری طریقے سے حکومت کو نکالنے کی بات کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تحریکِ عدم اعتماد کی بات بھی کی تھی، منی بجٹ بھی رات کے اندھیرے میں پاس کیا گیا، اسٹیٹ بینک بل بھی ایوان سے زبر دستی منظور کروایا گیا۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اب پارلیمینٹ کو جوابدہ نہیں ہو گا، آئین اور قانون میں ایمرجنسی کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صدارتی نظام کا شوشہ ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کے مترادف ہے، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے اقتدار میں آ کر دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی۔بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ گیلانی صاحب کے دورمیں سلالہ واقعے کے بعد کہا کہ ہم سے معافی مانگی جائے، اسلام عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا، افغانستان میں معاشی صورتِ حال ابتر ہو چکی ہے۔

Recent Posts

گوادر شہر میں کوئی آہنی باڑ نہیں لگائی جارہی، خبریں بے بنیاد ہیں، ڈپٹی کمشنر

گوادر(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چند دنوں…

10 mins ago

کوئٹہ میں متعدد سرکاری اسکولوں کی وردی کا رنگ اور ڈیزائن تبدیل، والدین پریشان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نجی اسکولوں کے بعد سرکاری اسکول کے پرنسپل نے بھی…

15 mins ago

چمن پریس کلب کو بند کرنا اور صحافیوں پر تشدد قابل مذمت عمل ہے، بی یو جے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے چمن پریس کلب کی بندش اور لغڑی اتحاد کی…

25 mins ago

پاکستان بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں کیلئے 500 ارب روپے مختص کیے جائیں، جوائنٹ ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیراہتمام جامعہ بلوچستان و ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ…

29 mins ago

پی بی 39 کوئٹہ 2 کے نامزد امیدواران سے انتخابی اخراجات کی تفصیل طلب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ریٹرنگ آفیسر حلقہ پی بی-39 کوئٹہ 2کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹس…

36 mins ago

بلوچستان میں 10 مئی سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 10 مئی سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے…

39 mins ago