شاہین شاہ اور شاہد آفریدی کی ان تصویروں میں کیا مشابہت ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی ملک کے دو سب سے بڑے کرکٹ اسٹارز ہیں، اور وہ دونوں ایک دوسرے کے لیے احترام کا رشتہ رکھتے ہیں۔دونوں کرکٹرز نے کچھ مماثلتوں کو ظاہر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام ہینڈل پر تصاویر پوسٹ کیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Shaheen Shah Afridi (@ishaheenafridi10)


شاہین نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں انہیں لاہور قلندرز کی جرسی پہنے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے پس منظر میں دیوار پر شاہد آفریدی کی تصویر دکھائی دے رہی ہے۔


اسی طرح شاہد آفریدی نے لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے دورے کی ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی، جس کے پس منظر میں نوجوان فاسٹ بولر کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے۔مداحوں نے دونوں ستاروں کو ایک ساتھ تصویر میں دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ ایک انسٹاگرام صارف سمیع باری نے شاہین شاہ کی پوسٹ پر لکھ کر نشاندہی کی کہ ’پیچھے سُسر کی تصویر ہے۔‘
ماہا خان نے کہا کہ ’خوبصورت سسر اور داماد ایک فریم میں۔‘
واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کا رشتہ شاہین شاہ آفریدی سے پکا کردیا ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی ان کے قبیلے کے نہیں لیکن شاہین شاہ آفریدی کے والدین 2 سال سے اس رشتے کو کرنے پر بضد تھے لہذا کافی سوچ بیچار کے بعد انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کیلئے ہاں کہی اور وہ اپنے اس فیصلے سے مطمئن بھی ہیں۔