پی آئی اے میں ایئر ہوسٹس کی نوکری کی خواہشمند خواتین کے لئے بڑا اعلان


کراچی(قدرت روزنامہ)پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کی بھرتیوں کا اعلان کر دیا، آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے) نے کراچی بیس کے لیے فضائی میزبانوں (ایئر ہوسٹس اور کیبن کریو) کی نئی آسامیوں پر بھرتیوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
بھرتی کے لیے اہلیت اور شرائط
عمر کی حد: 20 سے 28 سال تک کے نوجوان درخواست دینے کے اہل ہیں جبکہ امیدوار کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت بیچلر ڈگری رکھی گئی ہے۔
درخواست کا طریقہ کار
خواہش مند امیدوار اپنی درخواستیں پی آئی اے کی آفیشل ویب سائٹ پر آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔
آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔
پی آئی اے حکام کے مطابق کراچی بیس سے قبل ایئرلائن کی جانب سے لاہور اور اسلام آباد بیس کے لیے بھی فضائی میزبانوں کی بھرتیوں کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔
کراچی بیس کی یہ بھرتیاں ایئرلائن کے آپریشنز میں بہتری اور نئے عملے کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

WhatsApp
Get Alert