میری جان بھی لے لیں تو ان کی پختون اور صوبہ دشمن پالیسی نہیں مانوں گا، سہیل آفریدی
ان کی ناکام پالیسی سے دہشتگردی کم نہیں ہورہی بڑھ رہی ہے، یہ پختون دشمن پالیسی ہے، یہ صوبہ دشمن پالیسی ہے، یہ پاکستان دشمن پالیسی ہے؛ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی گفتگو

پشاور (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواہ کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاق کی جانب سے گورنر راج یا ایمرجنسی لگانے کی دھمکیوں پر انتہائی سخت اور دوٹوک ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی قسم کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے موجودہ حکومتی پالیسیوں کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ناکام پالیسیوں کی وجہ سے دہشت گردی کم ہونے کے بجائے مسلسل بڑھ رہی ہے، یہ اگر میری جان بھی لے لیں تو میں ان کی دہشتگردی پر پالیسی نہیں مانوں گا۔
خیبرپختونخواہ کے وزیرِ اعلیٰ کا مؤقف ہے کہ وفاق کی دہشت گردی کے حوالے سے یہ پختون دشمن پالیسی ہے، یہ صوبہ دشمن پالیسی ہے، یہ پاکستان دشمن پالیسی ہے، پختونوں کے سر پر ڈالرز کمانے کا کھیل اب مزید جاری نہیں رہنے دیا جائے گا۔
یہ اگر میری جان بھی لے لیں تو میں ان کی دہشتگردی پر پالیسی نہیں مانوں گا، یہ پختون دشمن پالیسی ہے، یہ صوبہ دشمن پالیسی ہے، یہ پاکستان دشمن پالیسی ہے!سہیل آفریدی https://t.co/qvupxo6l3b
— Shakir Mehmood Awan (@ShakirAwan88) October 6, 2026
وفاق کی طرف سے صوبے میں گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ کرنے کی بازگشت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے چیلنج کیا کہ گورنر راج آج لگانا ہے آج لگائیں، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں ان کی دھمکیوں سے ڈرنے والا بھی نہیں، یہ لوگ جو کچھ بھی کرنا چاہیں کر لیں، لیکن ہمارے لانگ مارچ کی منزل صوابی سے آگے ہی ہے اور اس کا حتمی نتیجہ سب کے سامنے آ جائے گا۔
