پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی رپورٹس کا جائزہ لے لیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم نوازشریف سے متعلق مہیا دستاویزات کو ناکافی قرار دیا گیا۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی رپورٹس کا جائزہ لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے نوازشریف کی صحت سے متعلق مہیا کیے گئے دستاویزات کو ناکافی قرار دیا ہے۔میڈیکل بورڈ کے مطابق نوازشریف کی صحت سے متعلق دستاویزات محض ایک ڈاکٹر کی خط و کتابت ہے۔
خطوط کے ساتھ کہیں پر کسی مستند ادارے کی میڈیکل رپورٹ نہیں ہے۔میڈیکل بورڈ کے مطابق نوازشریف کے کون سے ٹیسٹ کب ہوئے اور کیا سامنے آیا، رپورٹس موجود نہیں جب کہ پلیٹس لیٹس، بون میروٹیسٹ سمیت دیگر میڈیکل ایشوز کی رپورٹس بھی موجود نہیں۔بورڈ کا کہنا تھا کہ مستند میڈیکل رپورٹس کے بغیر کیسے کسی سے متعلق رائے دے دیں۔

خط و کتابت میں مریض کے حوالے سے کیے گئے دعوؤں کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت سے متعلق میڈیکل بورڈ کی رپورٹ وفاقی حکومت کو بھجوائی جائے گی۔دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے احستاب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم ابھی عدالتی عمل سے گزر رہے ہیں۔برطانوی حکومت نے تو ویزہ میں توسیع سے انکار کر دیا ہے۔اگر برطانوی عدالت نے حکومت کا فیصلہ درست قرار دیا تو مسلم لیگ ن کےقائد کو واپس پاکستان آنا ہو گا۔
پروگرام ہو گیا رہا ہے میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ برطانیہ سے مجرمان کی تحویل کا معاہدہ پہلے ہی دونوں ممالک کے درمیان ہے لیکن جن مجرمان کا ویزہ برطانیہ میں ختم ہو گیا تو ان کی واپسی کے لیے معاہدہ برطانیہ سے ہو رہا ہے۔ اگر برطانیہ رضامندی ظاہر کرے گا تو جو مجرمان برطانیہ میں مقیم ہیں ان کو وہاں سے ڈی پورٹ کیا جائے گا۔نوازشریف کو بھی واپس آنا ہو گا۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

5 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

6 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

6 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

7 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

7 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

7 hours ago