ملک کے بیشترعلاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
لاہورسمیت کئی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا‘کے پی کے‘گلگت بلتستان ‘اسلام آباد اور پوٹھوہار میں آندھی اور بارش کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ہے رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے اس دوران چند مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری کا امکان ہے ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے.
بدھ کے روزموسم کی صورتحال کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر،خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے اس دوران چند مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری کا امکان ہے ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے. اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع اس دوران چند مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری کا امکان ہے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، باجوڑ ، صوابی اور نوشہرہ میں صبح کے اوقات میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے اس دوران چند مقامات پر تیز بارش /ژالہ باری کا امکان ہے.
پنجاب کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ مری ، گلیات ،راولپنڈی، جہلم، اٹک،چکوال، گجرات، شیخوپورہ، لاہور، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، میانوالی، حافظ آباد، منڈی بہاﺅالدین میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے اس دوران چند مقامات پر تیز بارش /ژالہ باری کا امکان ہے صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہے گا.
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان ہے تاہم کراچی اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری/تیز بارش کا بھی امکان ہے.
