پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتیں مستحکم، 580 سے 600 واٹ پینلز کے نرخ کیا ہیں؟


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں اکتوبر کے پہلے ہفتے کے دوران سولر پینلز کی قیمتیں مجموعی طور پر زیادہ تبدیل نہیں ہوئیں، تاہم مختلف برانڈز، ٹیکنالوجی، واٹ اور پینل کے معیار کے حساب سے نرخوں میں نمایاں فرق موجود ہے۔
رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں دستیاب تازہ ترین اعداد و شمار کے تحت جدید این ٹائپ سولر پینلز کی قیمت تقریباً 28 سے 32 روپے فی واٹ تک بتائی جا رہی ہے، جبکہ معروف ٹائر ون برانڈز کے پینلز نسبتاً زیادہ قیمت پر دستیاب ہیں۔
مارکیٹ ریٹس کے مطابق 580 واٹ سولر پینل کی قیمت تقریباً 16 ہزار 240 روپے سے 18 ہزار 560 روپے تک ہے، جبکہ 585 واٹ پینل تقریباً 16 ہزار 300 روپے سے 18 ہزار 500 روپے میں دستیاب ہے۔
اسی طرح 600 واٹ سولر پینلز کی قیمت تقریباً 17 ہزار روپے سے 19 ہزار روپے تک بتائی گئی ہے۔
معروف ٹائر ون برانڈز کے بعض 585 واٹ اور اس کے قریب گنجائش والے سولر پینلز کی قیمتیں اس سے زیادہ ہیں۔ تازہ قیمتوں کے مطابق LONGi Hi-MO X7 کی قیمت تقریباً 24 ہزار 423 روپے، Jinko Tiger Neo تقریباً 26 ہزار 325 روپے جبکہ JA Solar کے 590 واٹ ماڈل کی قیمت تقریباً 24 ہزار 559 روپے بتائی گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق سولر پینلز کی قیمتوں میں فرق برانڈ، ٹیکنالوجی، گریڈ، وارنٹی اور ڈیلر کے لحاظ سے ہوتا ہے۔
ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ سولر پینل خریدنے سے قبل مختلف ڈیلرز سے قیمتوں کا موازنہ کریں اور پینل کا درست ماڈل، اصل واٹ، معیار اور وارنٹی کی تفصیلات ضرور چیک کریں تاکہ خریداری میں کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

WhatsApp
Get Alert