اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کا ابوظبی کے ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ، حوثی باغیوں کے حملے کی پرزور مذمت، وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ یکجہتی کا اظہار- تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سربراہ اور ریاست ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے رابطہ کیا .
وزیراعظم عمران خان اور شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے .
وزیر اعظم عمران خان نے حوثی باغیوں کے حملے کی مذمت کی اور امارات کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا . خیال رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی کے دو مقامات پر مشتبہ ڈرون حملوں کے باعث آگ لگنے سے ایک پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے . یمن کے حوثی باغیوں نے ابوظبی میں ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا تھا . حوثی ملیشیا کے ترجمان کے مطابق امارات کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے اور جلد حملوں کے حوالے سے مزید معلومات فراہم کی جائیں گی .
. .