شیخ زید اسپتال سے لڑکی کے اغوا کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) شیخ زید اسپتال سے لڑکی کے اغوا کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا . تفصیلات کے مطابق دو روز قبل شیخ زید ہسپتال سے مبینہ طو رپر 17سالہ لڑکی کو اغوا ء کر لیا گیا تھا .

لڑکی کو شیخ زید ہسپتال سے اغوا ء کیا گیا جس کے بعد پولیس نے مغویہ کے والد کی مدعیت میں اغوا ء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا . والد کا کہنا تھا کہ بیٹی ڈاکٹر کو چیک اپ کرانے کمرے میں گئی اور میں باہر بیٹھا رہا، جب لڑکی واپس نہ آئی تو تلاش کیا لیکن کوئی سراغ نہ مل سکا .
مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے . اور اب 17 سالہ لڑکی کو چنیوٹ سے بازیاب کرا لیا گیا ہے . پولیس کے مطابق 17 سالہ کرن کو اس کا کزن خرم کھانا کھلانے کے بہانے گاڑی میں بٹھا کر چنیوٹ لے گیا تھا .

پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کو کال ڈیٹا کی مدد سے ٹریس کیا گیا لیکن ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا . پولیس نے مزید کہا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں .

ملزم کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا . دوسری جانب گذشتہ روز لاہور میں امتحان دینے کے لیے آنے والی لڑکی مبینہ طور پر اغوا ہو گئی تھی . نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس نے لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن چار روز گزرنے کے باوجود تاحال اسے بازیاب نہیں کروایا جا سکا . پولیس نے تھانہ ملت پارک میں بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے جس کے مطابق مغویہ لڑکی سیکنڈ ایئر کےامتحانات دینےگئی تھی لیکن گھر واپس نہیں پہنچی اور تاحال فون بھی بند ہے . اس حوالے سے کالج کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی موٹرسائیکل پر اپنے بھائی کے ساتھ کالج آئی اور اندر داخل ہوئی .

. .

متعلقہ خبریں