نواز شریف کو واپس لانے کے لیے پی ٹی آئی کا دو مختلف ٹریکس پر عملی کام شروع
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)روزنامہ جنگ میں ایوب ناصر کی خبر کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ حکمران جماعت نے نوا ز شریف کو لندن سے واپس لانے کیلئے دو مختلف ٹریکس پر عملی کام شروع کر دیا ہے ، ایک طرف برطانیہ سے ملزموں کے تبادلے کے معاہدے پر سرتوڑ کوشش کر رہی ہے جو آخری مرحلے میں بتائی جاتی ہے جبکہ دوسری طرف پنجاب حکومت سے نواز شریف کی بیماری کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے ،ڈاکٹروں کی یہ رپورٹ شہباز شریف جو نواز شریف کے ضامن ہیں ،کی نااہلی کیلئے استعمال کی جائے گی ،
ہائی کورٹ میں موقف اختیار کیا جائے گا کہ شہباز شریف کی طر ف سے پیش کئے گئے ضمانت نامہ کے مندرجات غلط تھے ، اپنے بھائی کی واپسی کیلئے دو ہفتے کا جو وقت لیا تھا وہ اس میں انہیں واپس لانے میں ناکام رہے ۔