پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال سے اغوا بچہ نوشہرہ سے بازیاب، خاتون گرفتار


پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال سے اغوا بچہ نوشہرہ سے بازیاب کرالیا گیا۔
پولیس کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال سے بچے کے اغوا کا واقعہ 30 ستمبر کو پیش آیا تھا جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے اغوا کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مبینہ طور پر خاتون کی اپنی کوئی اولاد نہیں تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بے اولاد ی کے طعنوں کی وجہ سے ملزمہ نے بچے کو اسپتال سے اغوا کیا، خاتون رکشے کے بعد ٹیکسی میں سوار ہوئی تھی تاہم سیف سٹی کیمروں کی مدد سے رکشے کو ٹریس کیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert