خیبر پختونخوا میں ٹی ایم ایز کے پی ایل اے اکاؤنٹس کی مدت میں 31 اکتوبر تک توسیع


پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے آڈیٹر جنرل نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز (ٹی ایم ایز) کے موجودہ پرسنل لیجر اکاؤنٹس (پی ایل اے) کی مدت میں 31 اکتوبر 2026 تک توسیع کی منظوری دے دی۔
رپورٹس کے مطابق آڈیٹر جنرل خیبر پختونخوا نے یہ فیصلہ صوبائی محکمہ خزانہ کی درخواست پر عوامی مفاد میں کیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کو ہر ماہ کی 10 تاریخ تک اپنے اخراجات اور وصولیوں کے ماہانہ اکاؤنٹس کی مفاہمت شدہ تفصیلات جمع کرانا ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ٹی ایم ایز کے اخراجات اور وصولیاں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے دفتر کے آڈٹ کے تابع ہوں گی۔
حکام کے مطابق پی ایل اے اکاؤنٹس کی مدت میں توسیع کا مقصد ٹی ایم ایز کے مالی معاملات میں تسلسل برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ اخراجات اور وصولیوں کے ریکارڈ کی باقاعدہ جانچ اور نگرانی کو یقینی بنانا ہے۔

WhatsApp
Get Alert