خطے کے 48 فیصد غریب پاکستان میں! شہباز سپیڈ اور روٹی کپڑا مکان کی حقیقت یہ ہے، ارشاد بھٹی کا طنز
ذرا ن لیگی اور پیپلز پارٹی کے تجربہ کاروں کی کارکردگی کا یہ نوحہ بھی سن لیں، یہ بھی سنتے جایئے کہ پورے خطے میں سب سے زیادہ تنخواہ ہمارے پارلیمنٹرینز کی ہے؛ تجزیہ کار کی ایکس پوسٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)معروف تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے تجربہ کار حکمرانوں کی کارکردگی پر شدید طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے روایتی سیاستدانوں نے دعوؤں اور نعروں کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں ارشاد بھٹی نے اپنے مخصوص طنزیہ انداز میں ن لیگی اور پی پی پی کے تجربہ کاروں کی کارکردگی کا نوحہ سناتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیاء یا اس خطے کے 48 فیصد غریب اکیلے پاکستان میں بستے ہیں، جو ان حکمرانوں کی دہائیوں پر محیط پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اب ذرا ن لیگی اور پیپلز پارٹی کےتجربہ کاروں کی کارکردگی کا یہ نوحہ بھی سن لیں،ورلڈ بینک کہہ رہا ہےکہ اس خطےکے 48 فیصد غریب پاکستان میں رہ رہے،یہ بھی سنتےجائیےکہ پورےخطےمیں سب سےزیادہ تنخواہ ہمارےپارلمنٹرینز کی،یہ ہےشہبازسپیڈ کی حقیقت اور یہ بھٹو والوں کی روٹی کپڑا،مکان کی حقیقت۔۔
— Irshad Bhatti (@IrshadBhatti336) October 8, 2026
تجزیہ کار نے مزید طنز کیا کہ یہ بھی سنتے جایئے کہ غریب عوام کے اس ملک میں پورے خطے کے مقابلے میں سب سے زیادہ تنخواہیں ہمارے پارلیمنٹرینز یعنی ارکانِ پارلیمنٹ کی ہیں، جس کا ملطب ہے کہ جہاں عام آدمی دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہے مگر حکمران طبقے کی عیاشیاں عروج پر ہیں۔
شہباز شریف کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ نام نہاد شہباز سپیڈ کی حقیقت یہ ہے کہ تیز رفتار منصوبوں کے باوجود مہنگائی اور بیرونی قرضوں کے بوجھ نے عوام کا کچرا نکال دیا ہے، اس کے علاوہ انہوں نے پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو کے دور سے لے کر اب تک کے نعرے روٹی، کپڑا، مکان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام کو یہ بنیادی سہولیات دینے کے دعویداروں کی حقیقت سب کے سامنے عیاں ہوچکی ہے، جہاں غریب سے اس کا چھت اور روٹی بھی چھن چکی ہے۔
