ملک بھر میں موسم کی صورتحال کیا رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے سیاحوں کیلئے اہم پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد سمیت بلوچستان، خیبر پختونخوا،بالائی پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش و پہاڑی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں آج بھی شدید دھند کا راج برقرار ہے۔

جڑواں شہروں اسلام آباد و راولپنڈی میں آج صبح سے وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ بلوچستان، خیبر پختونخوا،بالائی پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیر میں بھی مختلف مقامات پر بارش و پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش اوربرفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بدھ کو شمال مغربی بلوچستان، خیبر پختونخوا ،اسلام آباد،بالائی پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش /برفباری کا امکان ہے تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شد ید دھند چھائی رہے گی۔