وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی نااہلی کا معاملہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی نااہلی کا معاملے پر کیس کی سماعت لگ گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی آئینی عدالت نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ناہلی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بینچ 15 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ ایڈووکیٹ شیر افضل مروت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری چیلنج کر رکھی ہے۔
اسی طرح ایڈووکیٹ شیرافضل مروت کو کیپٹن (ر) صفدر نے احسن بھون صاحب سے متعلق معاملے میں مجھے اپنا وکیل مقرر کیا ہے۔ میں اس معاملے میں ان کی جانب سے قانونی پیروی کروں گا اور جہاں ضرورت پیش آئی، سپریم جوڈیشل کونسل، سپریم کورٹ آف پاکستان، پاکستان بار کونسل، آئینی عدالت اور دیگر متعلقہ فورمز پر ان کی نمائندگی کروں گا۔
تمام کارروائی قانون، شواہد اور پیشہ ورانہ اصولوں کے مطابق کی جائے گی۔
دوسری جانب تحریک انصاف کیلئے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کے حوالے سے بڑی خبر آگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی آئینی عدالت نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ضمانت سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ کیس کی سماعت 15 اکتوبر بروز جمعرات کو ہوگی۔
190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیلئے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کیا تھا۔
پی ٹی آئی نے ایڈووکیٹ سلمان صفدر کے ذریعے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ تاہم گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں دائردرخواست پر سماعت کاروائی کے بغیر ملتوی ہوگئی، دو رکنی بنچ کے ممبر جسٹس امجد پرویز نے درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس امجد پرویز پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔

WhatsApp
Get Alert