پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 78 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 398 روپے 96 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 395 روپے 72 پیسے مقرر کردی گئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔مزید برآں بین الاقوامی منڈیوں میں جمعرات کو خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا جبکہ زرعی اجناس کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔
بلومبرگ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 3.04 ڈالر کے اضافے سے 91.32 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 3.78 ڈالر بڑھ کر 103.98 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
اسپاٹ گولڈ کی قیمت 14.89 ڈالر کے اضافے سے 4,124 ڈالر فی اونس ہوگئی، جبکہ چاندی کی قیمت 0.94 ڈالر کی کمی سے 59.35 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
زرعی اجناس میں مکئی کی قیمت 502 ڈالر فی بشل پر مستحکم رہی۔ گندم کی قیمت 1.25 ڈالر کے اضافے سے 687.75 ڈالر فی بشل ہوگئی۔ کاٹن کی قیمت میں 0.40 ڈالر فی یونٹ اضافہ جبکہ زندہ مویشیوں کی قیمت میں 0.32 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
