میرے پاکستانیو! اپنے سائیکل، موٹرسائیکل، گاڑیوں، جوتوں پر کپڑا مار لو، صوابی میں پہنچ کر واپسی نشتہ


پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرے پاکستانیو! اپنے سائیکل، موٹرسائیکل، گاڑیوں، جوتوں پر کپڑا مار لو، صوابی میں پہنچ کر واپسی نشتہ، اس بار فکس میچ نِشتہ، ہمارا لانگ مارچ بلال اور مریم والا لانگ مارچ نہیں، اس بار پہلے ٹیسٹ میچ پھر ٹی ٹونٹی میچ ہوگا۔ انہوں نے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاکستانیو! ہمارا لانگ مارچ بلال اور مریم والا لانگ مارچ نہیں ہے، یہ نوجوانوں اور پاکستانیوں کا لانگ مارچ ہے، اس بار فکس میچ نِشتہ، اس سے پہلے جو ہماری حکومت تھی، جب لانگ مارچ ہوتا تو فکس میچ کے ساتھ ہوتا تھا، اس بار یہ فکس میچ نہیں ہے، اس بار پہلے ٹیسٹ میچ پھر ٹی ٹونٹی میچ ہوگا، نوجوانوں کا جوش جذبہ جس طرح کا ہے، ٹی ٹونٹی میچ بھی جلد شروع ہوجائے گا۔
چارسدہ میں آگے کا لائحہ عمل دوں گا، آگے کا لائحہ عمل تھوڑا تھوڑا دوں گا۔میچ کا یارکر لائحہ عمل صوابی میں پہنچ کر دوں گا،
صوابی سے آگے بھی ایک منزل ہے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان جیل میں ہیں، وہ جھک نہیں رہے، کیا عمران خان کو ان عدالتوں سے امید ہے جن کے ججز اپنے احکامات پر عملدرآمد نہیں کروا سکتے۔کیا عمران خان کو ان سے امید ہے جنہوں نے عمران خان کی حکومت گرائی؟عمران خان کو عدالتوں سے اور اداروں سے امید نہیں ہے۔
عمران خان کی امید پاکستا ن کا نوجوان ہے، عمران خان اقتدار کیلئے جیل نہیں کاٹ رہے۔ چور لٹیرے ڈاکو جو این آراو کرکے ملک سے باہر جاتے تھے وہ عمران خان سے پاؤں پکڑ کر معافی مانگ رہے ہیں، کہ ہم آپ کو باہر آنے دیتے ہیں ، لیکن عمران خان کو پتا ہے اگر ان چور لٹیروں کو معاف کیا تو پاکستانی قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔عوام نے صرف طاقتوروں سے صرف ایک بار جیتنا ہے۔

WhatsApp
Get Alert