ن لیگ نے چوری کے ٹرک کی تاویل ایسی پیش کی کہ پھرٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا
لاہور(قدرت روزنامہ)ن لیگ نے چوری کے ٹرک کی تاویل ایسی پیش کی کہ پھرٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی رہنما مریم نوازکی طرف سے کی جانے والی اعلانیہ غلطی پراب ن لیگی سوشل میڈیا ٹیم “مٹی پاو” کی پالیس پر چل پڑی ہے ، ادھر’مریم نواز نے جس ٹرک کی تصویر شیئر کی وہ بھی چوری کا نکلا‘کی وضاحت ایسی کی جارہی ہے کہ چوری کے ٹرک سے توجہ ہٹانے کے لیے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے ،
ادھر اس حوالے سے ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تصویر والا ٹرک نگر سے رجسٹرڈ ہے جبکہ نواز شریف کی تصویر والا ایک ٹرک نہیں بلکہ بہت سے ٹرکوں پرسابق وزیراعظم کی تصاویر آویزاں ہیں۔
نواز شریف کی تصویر والے ٹرک کے معاملے پر ذیشان ملک نے بیان میں کہا کہ ٹرک کی رجسٹریشن کے کاغذات موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف کی تصویر والا ٹرک گلگت کے علاقے ’نگر‘ سے رجسٹرڈ ہے اور یہ ایک نہیں بلکہ ہزاروں اور لاکھوں ایسے لوگ موجود ہیں جو اُن سے اپنی محبت کا اظہار مختلف طریقوں سے کرتے ہیں۔
ذیشان ملک نے ’مریم نواز نے جس ٹرک کی تصویر شیئر کی وہ بھی چوری کا نکلا‘کا جواب دینے کی بجائے رجسٹریشن کی بات کردی جو ہرگاڑی کی ہوتی ہے مگرچوری کی تردید نہیں کی جو کاغذات کے باوجود ہوجاتے ہیں اور ایسے سینکڑوں واقعات اور ان کے مقدمات بھی درج ہیں
ذیشان ملک اظہرمشوانی کے اس دعوے کی نفی نہیں کرسکے کہ یہ ٹرک چوری کا ہے ، اظہرمشوانی جنہوں نے بڑے وثوق اورحقائق کے ساتھ دستاویزات پیش کردیں کہ ’مریم نواز نے جس ٹرک کی تصویر شیئر کی وہ بھی چوری کا تھا”اب کسی ن لیگی کے پاس اس کی تردید نہیں ہے
دوسری طرف سوشل میڈیا پر مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری کی وضاحت پرصارفین کا کہنا ہے کہ ذیشان ملک نے تاویلیںپیش کرتے ہوئے پھرٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے ، یاد رہے کہ ذیشان ملک کا کہنا تھاکہ نواز شریف کی تصویر والا صرف ایک ٹرک نہیں ہے بلکہ مزید بھی ایسے ٹرک ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے اظہر مشوانی نے دستاویزات اورحقائق کے ساتھ دعویٰ کیا تھا کہ مریم نواز نے جس ٹرک کی تصویر اپ لوڈ کی تھی وہ ٹرک VGR 306 بھی چوری کا نکلا.
تحریک انصاف کا جھوٹ بے نقاب ۔۔۔
یہ ٹرک گلگت کے علاقے “نگر” سے رجسٹرڈ ہے تصویر میں ڈاکومنٹ بھی ہیں دوسرا ایک نہیں ہزاروں لاکھوں ایسے لوگ موجود ہیں جو میاں صاحب سے اپنی محبت کا اظہار مختلف طریقوں سے کرتے ہیں کس کس پہ جھوٹے الزام لگاؤ گے۔ پہلے تو ایک ٹرک تھا اب اور بھی دیکھ لو https://t.co/4bfkWZ4SBc pic.twitter.com/uISvV9csI4
— Zeeshan Malik (@ZeshanMalick) January 18, 2022