کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کتنا سستا ہو گیا؟ سرمایہ کار پریشان
کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہونے کے بعد 176 روپے پر ٹریڈ کر ہاہے ۔
دو سری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں ہی مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے جس نے کاروباری افراد کو پریشان کر دیاہے ۔کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 45 ہزار 507 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ دیر کے بعد اضافہ ہوا اور انڈیکس 45 ہزار 575 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن یہ تیزی یونہی برقرار نہ رہ سکی ، اس وقت انڈیکس میں 116 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے اور 100 انڈیکس 45 ہزار 390 پر آ گیاہے ۔