عثمان بزدار صوبے کےلئے”سیکیورٹی رسک“ قرار

(قدرت روزنامہ)عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار کو صوبے کےلئے ”سیکیورٹی رسک“ قرار دے دیا .

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے .

ان کا کہنا ہےکہ قتل،چوری اور ڈکیتی کے واقعات کورونا سے بھی زیادہ تیزی سے رپورٹ ہو رہے ہیں، پنجاب جرائم کی بڑھتی وارداتوں کی وجہ سے اول نمبر پر آگیا ہے .

عظمیٰ بخاری نے کہاکہ پنجاب حکومت کی توجہ صرف آئی جی،ڈی پی او اور سی سی پی او کے تبادلوں تک محدود ہے،عثمان بزدار ہر واقعے پر نوٹس لے کر غائب ہو جاتے ہیں،عثمان بزدار کا آفس شاید غائبانہ طور پر واقعات کا نوٹس لے کر مٹی ڈالنے کی کوشش کرتا ہے .

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان نے کہا کہ پنجاب کے وزیر قانون بھی صرف شو پیس وزیر بن کر رہ گئے ہیں
لاہور سے چار لڑکیاں اغواءہوئی آج لاہور میں چار لوگ قتل کردیے گئے ہیں،دس دن قبل کاہنہ میں میاں بیوی کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا تھا .

عظمیٰ بخاری نے مزید کہاکہ عمران خان نے پنجاب پولیس کو سیاسی مقاصد کےلئے استعمال ہونے والی فورس بنادیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں