کہیں بارش تو کہیں برفباری، آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی خبرسنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بدھ کے روز شمال مغربی بلوچستان، خیبر پختونخوا ،اسلام آباد،بالائی پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش /برفباری . پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شد ید دھند کا امکان .

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا . تا ہم گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختو نخوا اور شمالی بلو چستان میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری ہوئی .

بارش (ملی میٹر): گلگت بلتستان: بگروٹ 09، اسکردو 06، گلگت 05، گوپس، بونجی، بابوسر 02، بلوچستان: کوئٹہ 08، خیبرپختونخوا: پاراچنار، پٹن 04، سیدو شریف، دیر، مالم جبہ، بالاکوٹ، 02، چترال میں 01ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی . برفباری (انچ): اسکردو 05، بگروٹ 04، استور 03، مالم جبہ، گوپس 02اور ہنزہ میں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی . آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 11،گوپس منفی 08، بگروٹ،ہنزہ،کالام منفی 05،مالم جبہ،استور،اسکردو منفی 04،پلوامہ،شوپیاں،بار ہ مولہ ،پاراچنارمنفی 03،میر کھانی اور زیارت میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں