کیاحنا الطاف اور آغاعلی نے راہیں جدا کر لیں،سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دل عزیز جوڑی اداکار آغا اور اداکارہ حنا کے حوالے سے یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان بہتر تعلقات نہیں ہیں . یاد رہے کہ سوشل میڈیا انسٹا گرام پر آغا علی کی جانب سے شیئر کی گئی ایک پوسٹ پر متعدد مداحوں کی جانب سے اُن کے اور اداکارہ حنا الطاف کے ایک ساتھ نظر نہ آنے پر پریشانی کا اظہار کیا گیا تھا .

تاہم سوشل میڈیا صارفین کی اس پریشانی کو بھی اداکار آغا نے حل کر دیا ہے . کے معروف اداکار و میزبان آغا علی نے سوشل میڈیا پر ایک مداح کی پریشانی دور کر دی ہے .

سوشل میڈیا صارفین کا آغا علی سے پوچھنا تھا کہ ’آغاعلی حنا الطاف کے ہمراہ تصویریں کیوں نہیں لگاتے ہیں، نہ ہی وہ حنا الطاف کی پوسٹ لائیک کرتے ہیں اور نہ ہی کمنٹ، حتیٰ کہ آغا علی نے حنا الطاف کی سالگرہ کے موقع پر حنا الطاف کے لیے ایک بھی پوسٹ یا اسٹوری شیئر نہیں کی . ‘علینا جٹ نامی صارف کا آغا علی سے مزید کہنا تھا کہ ’ہم سب بہت پریشان ہیں، کیا آپ دونوں میں سب ٹھیک ہے؟‘صارف کا جواب دیتے ہوئے آغا علی کا کہنا تھا کہ ’الحمد اللّٰہ، سب ٹھیک ہے اور وہ کیا ہے نا کہ انسٹا گرام سے آگے جہاں اور بھی ہیں . ‘

. .

متعلقہ خبریں