صوبائی وزیر صادق عمرانی کے فرزند بلال عمرانی کو اینٹی کرپشن کا نوٹس، قریبی ساتھیوں اور مبینہ فرنٹ مینوں کے گرد گھیرا تنگ
مارکیٹ کمیٹی میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا دائرہ وسیع، دیگر احتسابی ادارے بھی متحرک ہو گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن حکام نے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی بلال عمرانی، فرزند صوبائی وزیر صادق عمرانی، کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق بلال عمرانی اور صادق عمرانی کے قریبی ساتھیوں اور مبینہ فرنٹ مینوں کو بھی تحقیقات کے سلسلے میں طلب کیا جا رہا ہے۔ معاملے کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے، جبکہ دیگر احتسابی اداروں کی جانب سے بھی سرگرمیاں تیز ہونے کی اطلاعات ہیں۔تاہم تحقیقات کی نوعیت، الزامات کی تفصیلات اور متعلقہ افراد کے مقف کے بارے میں مزید معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔
