پاکستان دنیا کے 4 غریب ترین ممالک میں شامل، بلوچستان ملک کا سب سے پسماندہ اور بدحال صوبہ بن چکا ہے: ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

وسائل کو شاہ خرچیوں کے بجائے عوام کی فلاح و بہبود اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر خرچ کیا جائے: سابق وزیراعلیٰ


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت دنیا کے ان چار ممالک میں شامل ہو گیا ہے جہاں غربت کی شرح سب سے زیادہ ہے، جبکہ بلوچستان ملک کا سب سے زیادہ غریب صوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو غربت، بے روزگاری اور معاشی مشکلات جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں غربت کے خاتمے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے مثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ صوبے کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور نوجوانوں کو تعلیم و روزگار کے مواقع دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل کو عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جانا چاہیے تاکہ صوبے میں پسماندگی کا خاتمہ اور معاشی ترقی ممکن ہو سکے۔

WhatsApp
Get Alert