عرش سے فرش پر گرنے والی اداکارہ ۔۔۔ آج 47واں یوم پیدائش۔۔اسکے ساتھ کیوں ایسا ہوا۔۔جانیں

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ اداکارہ مونیکا بیدی کا آج 47واں یوم پیدائش ہے ، وہ ماضی میں کئی بڑی فلموں کا حصہ رہی تھیں ،جب وہ کیریئر کی اونچائیوں کو چھو رہی تھیں، بڑی بڑی فلمیں ان کی جھولی میں تھیں، تبھی ان کی زندگی میں کوئی ایسا آیا، جس نے ان کی پوری زندگی بدل کر رکھ دی۔ مونیکا بیدی دیکھتے ہی دیکھتے عرش سے فرش پر آگئیں۔

بھارت کے نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق مونیکا بیدی کا آج 47واں جنم دن ہے اور کبھی انڈسٹری کی سب سے مہنگی اداکارہ میں نام شمار ہونے کے بعد آج وہ فلمی دنیا سے دور ہیں، جس کی وجہ بنا ان کا پیار۔ مونیکا بیدی کئی بڑی فلموں کا حصہ رہی تھیں، جب مونیکا بیدی کیریئر کی اونچائیوں کو چھو رہی تھیں، تبھی ان کی زندگی میں کوئی ایسا آیا، جس نے ان کی پوری زندگی بدل کر رکھ دی۔ مونیکا دیکھتے ہی دیکھتے عرش سے فرش پرآگئیں۔ نہ صرف ان کا کیریئر، ان کی شبیہ پر بھی خطرہ تھا۔ یہ شخص تھا انڈر ورلڈ ڈان ابو سلیم۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایک وقت پر ابو سلیم کے ساتھ مونیکا بیدی کی لو سٹوری کا ہر طرف چرچا تھا۔ ابو سلیم سے پیار کرنے کا مونیکا بیدی کو بہت بڑا خمیزاہ بھگتنا پڑا تھا۔ مونیکا بیدی نے خود ہی ابو سلیم کے ساتھ اپنی لو سٹوری پر بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے ابو سلیم کا نام سنا تھا، لیکن ان کے بارے میں انہین کوئی معلومات نہیں تھی۔مونیکا بیدی نے بتایا کہ 1998 میں ان کی پہلی بار ابو سلیم سے بات ہوئی تھی۔ ان دنوں وہ اپنے ایک سٹیج شو میں شرکت کیلئےدبئی میں تھیں اور یہیں وہ پہلی بار ابو سلیم سے ملی تھیں۔

ابو سلیم نے مونیکا بیدی سے اپنا تعارف ایک تاجر کے طور پر کروایا۔ ابو سلیم کے بات کرنے کا انداز مونیکا بیدی کو بے حد پسند آیا اور وہ ابو سلیم کو پسند کرنے لگیں۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان اکثر بات ہونے لگی۔ مونیکا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں اس سے پیار کرتی تھی، یہ تو نہیں کہوں گی، لیکن، میں اسے پسند ضرور کرنے لگی تھی۔ مونیکا بیدی کے مطابق، انہیں ابو سلیم کا اصلی نام بھی نہیں معلوم تھا۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے بتایا ’جب ہم پرتگال میں گرفتار ہوئے تو تب بھی اس نے اپنا نام ارسلان علی بتایا تھا۔ وہ نہیں چاہتا تھا کہ میں دبئی سے واپس ممبئی جاؤں۔ اس نے ایک دن مجھے فون کیا اور کہا کہ میں دبئی آجاؤں، کیونکہ اگر میں ممبئی میں رہی تو مشکل میں پھنس سکتی ہوں‘۔