غیر یقینی فتح۔۔ کمنٹیٹر کمنٹری چھوڑ کر عجیب حرکتیں کرنے لگا۔۔ویڈیو آپ کو ہنسا ہنسا کر پاگل کر دے گی

کیمرون(قدرت روزنامہ)اس بات میں کوئی شک نہیں کہ انسان چاہے کسی بھی ملک سے تعلق رکھتا ہو اور وہ کسی بھی منصب پر فائز ہو اور جب اس کو اپنے وطن کی کسی میدان میں فتح کی خبر ملے تو اس کے جذبات کا اظہار دیکھنے کے قابل ہوتا ہے۔ اسی حوالے سے العریبہ ٹی وی چینل کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کردہ ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیمرون میں منقعدہ افریقہ کپ آف نیشنز میں افریقی ملک استوائی گنی کے ایک کمنٹیٹر کی الجزائر کے خلاف فٹ بال میچ میں فتح کے بعد اس کی دیوانہ وار خوشی کا اظہار آپ کو بہت اچھا لگےگا۔

ویڈیو میں کمنٹیٹر اچھل اچھل کر اپنے جذبات کا اظہار کر رہا ہے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے اور لوگ اس کمنٹیٹر کی دل سے کئی گئی حرکات و سکنات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔