’’22 اراکین کو جانتا ہوں جو اب حکومت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے اور ۔۔۔‘‘ شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو ’خبردار‘ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ الیکشن جیتنے کے بعد پارٹی وزیراعظم کے امیدوار کا فیصلہ کرتی ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوادچوہدری نے جو باتیں کی ہیں سمجھ سے باہر ہیں،ان کی باتیں صرف توجہ حاصل کرنے کی کوشش ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم کے امیدوار سے متعلق فیصلے جماعت وقت پر کرتی ہے  جبکہ میں  وزیراعظم کے عہدے کا خواہشمند ہوں نہ طلب گار ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اقتدار کے خواہشمند نہیں، ہم چاہتے ہیں ملک کا نظام آئین کے مطابق ہو، جبکہ آج ملک کی ضرورت ہے کہ عوام کو شفاف الیکشن ملیں۔

اس کے علاوہ شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا کہ وہ 22افراد کو جانتے ہیں جو اب حکومت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے اور دیکھناحکومت ایک دن بیساکھیوں کے بغیر نہیں رہ سکتی۔ انہو ں نے کہا کہ22 لوگ ہٹ جائیں تو حکومت اکثریت کھو دے گی پھر شاید عدم اعتماد کی ضرورت نہ پڑے۔

اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ ہم انتطار کررہے ہیں کہ ملک کا نظام آئین کے مطابق چلے جبکہ اس حکومت کے ساتھ نہ اتحادی اور نہ بہت سے ارکان ساتھ چلنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وزرا کی جانب سے نواز شریف کے خلاف ن لیگ میں بغاوت کے دعوے کیے جارہے تھے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ ن لیگی قیادت نواز شریف کا پتہ صاف کرنے پر تلی ہے۔ ن لیگ میں ریس لگی ہوئی ہے، پہلی صف میں بیٹھنے والے چار لیڈرز نواز شریف کو ہٹاکر خود قیادت سنبھالنا چاہتےہیں۔

Recent Posts

یواے ای میں ریڈ الرٹ جاری

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ امارات میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کرتے…

4 hours ago

افغانستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

کابل(قدرت روزنامہ)رواں سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے آئی سی سی…

5 hours ago

’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) سپرسٹار الو ارجن کی فلم’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ جیو نیوز…

5 hours ago

ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار 671 ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کرلی، موبائل سمز بند کرنے کا حکم جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کےخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے…

5 hours ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل…

5 hours ago