ایمرجنسی نہ لگنے کی بھلا کیا کوئی گنجائش بچی ہے؟.محسن نقوی

آپ لوگ بتائیں کس طرح سے یہ معاملہ ٹل سکتا ہے.وزیرداخلہ کا صحافیوں سے استفسار


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایمرجنسی نہ لگنے کی بھلا کیا کوئی گنجائش بچی ہے؟ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں محسن نقوی نے صحافی کے سوال پر ردعمل دیتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ لوگ بتائیں کہ کس طرح سے یہ معاملہ ٹل سکتا ہے، اب ہمارے پاس کوئی گنجائش نہیں رہی.
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ ان سے پوچھیں کہ میں نے حل کے لیے کتنی کوششیں کیں، یہ آپ کو خود بتا دیں گے کہ معاملے کے حل کی کس حدتک میں نے کوشش کی. صحافی نے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمان، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے گئے، کیا ابھی بھی کوئی صلح ہوسکتی ہے؟ اس پر محسن نقوی نے جواب دیا کہ بیرسٹر گوہر سے پوچھیں میں نے کس حد تک اس معاملے سے بچنے کے لیے کوششیں کیں. ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر آپ کو خود ہی بتادیں گے میں نے کس حد تک کوششیں کیں، میں نے ایسے فیصلے سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے.

WhatsApp
Get Alert