وفاقی حکومت جگر گردہ پیدا کرے اور گورنر راج یا ایمرجنسی کا اعلان کرے، سہیل آفریدی

یہاں صرف عمران خان کی پالیسی چلے گی،ایمرجنسی یا گورنر راج کے اعلان کے بعد لوگ ترکی کی مثال دینا بھول جائیں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا


پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت جگر گردہ پیدا کرے اور صوبے میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا اعلان کرے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات تسلیم کرنے کے علاوہ وفاقی حکومت کے پاس کوئی آپشن نہیں۔

ایمرجنسی یا گورنر راج کے اعلان کے بغیر ایسی حرکتیں بغاوت کے زمرے میں آتی ہیں،وفاقی حکومت جگر گردہ پیدا کرے اور گورنر راج یا ایمرجنسی کا اعلان کرے۔
ہم اپنے آئینی اور قانونی مطالبات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے،آئین اور قانون کے مطابق مطالبات پورے ہونے تک لانگ مارچ جاری رہے گا۔
یہاں صرف بانی پی ٹی آئی کی پالیسی چلے گی،ایمرجنسی یا گورنر راج کے اعلان کے بعد لوگ ترکی کی مثال دینا بھول جائیں گے۔

WhatsApp
Get Alert