شرمیلا فاروقی اداکارہ نادیہ خان کی وائرل ویڈیو پر برہم

کراچی(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما شرمیلا فاروقی نے اداکارہ اور مارننگ شو میزبان نادیہ خان کو ‘بے شرم’ قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ نادیہ خان نے پی پی رہنما کا پارہ ہائی کر دیا ہے ، حالیہ دنوں میں نادیہ خان کی ایک وائرل ویڈیو شرمیلا فاروقی کی شدید ناراضی کی وجہ بن گئی۔
نادیہ خان کی گزشتہ دنوں شرمیلا فاروقی کی والدہ کیساتھ ایک ویڈیو سامنے آئی جو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ، جبکہ شرمیلا فاروقی نے وائرل ویڈیو پر ردِ عمل دیتے ہوئے نادیہ خان کو ‘بے شرم خاتون ‘ قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مارننگ شو ہوسٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں اس قسم کی ویڈیو سے پہلے کئی بار سوچنے اور دوسروں کی عزت کا خیال رکھنے جیسے مشورے دئیے گئے جبکہ کئی انٹرنیٹ صارفین نے کہا کہ نادیہ خان نے اس ویڈیو کے بعد اپنی آپ کو بڑی مشکل میں پھنسا لیا ہے۔پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے ویڈیو سامنے آنے کے بعد اداکارہ نادیہ خان کیخلاف باضابطہ طور پر سائبر کرائم سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔