خاتون کی کمر میں شدید تکلیف، تین مہینے بعد سی ٹی سکین ہوا تو ایسا انکشاف کہ پیروں تلے زمین نکل گئی
تل ابیب (قدرت روزنامہ) اسرائیل میں ایک خاتون اپنے دوست کی شادی میں اندھی گولی کا نشانہ بن گئی لیکن اسے تین مہینے تک اس بات کا پتا ہی نہیں چل سکا۔ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایڈی بلوئی نامی خاتون مغربی کنارے کے قریب ایک شادی کی تقریب میں شریک تھی۔ اسی دوران اسے زور دار جھٹکا لگا اور یوں لگا جیسے اس کے کندھے سے ٹانگوں تک درد کی لہر دوڑ گئی ہو۔ یہ درد ناقابلِ برداشت تھا لیکن دوستوں نے کہا کہ کچھ نہیں ہوا۔
ایڈی کے مطابق وہ ڈاکٹر کے پاس گئی تو اس نے کہا کہ کچھ بھی نہیں ہوا اور یہ معمول کا درد ہے جو ختم ہوجائے گا۔ ایڈی تین ماہ تک درد میں مبتلا رہی جس کے بعد اس نے سی ٹی سکین کرانے کا فیصلہ کیا۔ سکین کا رزلٹ آیا تو انکشاف ہوا کہ جس درد کو پٹھوں کا کھنچاؤ سمجھا جا رہا ہے وہ دراصل 5.56 ملی میٹر کی گولی ہے۔ ڈاکٹرز نے سرجری کرکے خاتون کی کمر سے گولی نکال دی ہے اور اب وہ مکمل طور پر صحت مند ہوچکے ہیں۔