شادی کا لباس واپس نہ لینے پر خاتون بوتیک پہنچ گئی، قینچی سے 32 عروسی لباس تہس نہس کردیے
بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں ایک خاتون نے شادی کا لباس واپس نہ لینے والے ایک بوتیک میں گھس کر 32 عروسی ملبوسات کو قینچی سے کاٹ دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سٹور میں داخل ہو کر قینچی سے عروسی ملبوسات کاٹ رہی ہے۔ ڈیلی میل کے مطابق خاتون نے 1250 ڈالر کا عروسی لباس آرڈر کیا اور 550 ڈالر کی ایڈوانس ادائیگی کردی لیکن پھر اس نے آرڈر کینسل کردیا۔ خاتون کے آرڈر کینسل کرنے کے باوجود بوتیک نے اس کے پیشگی ادا کیے گئے پیسے واپس نہیں کیے جس پر وہ طیش میں آگئی اور سٹور میں جا گھسی۔
یہ واقعہ چین کے جنوب مغربی شہر چونگ چنگ میں پیش آیا ، خاتون کی شناخت جیانگ کے نام سے ہوئی ہے اور اس نے سٹور کا 11 ہزار ڈالر کا نقصان کیا ہے۔