مکہ مکرمہ میں قدرت کا شاہکار،مسجد الحرام میں انوکھے پرندے کی آمد نے زائرین کو حیران کر دیا


مکہ(قدرت روزنامہ)مسجد الحرام میں سنگِ مرمر کی منڈیر پر بیٹھے ایک انتہائی منفرد اور انوکھے پرندے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جسے دیکھ کر زائرین اور انٹرنیٹ صارفین حیرت میں مبتلا ہو گئے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ پرندہ بالکل ساکت بیٹھا ہے اور اس کے پروں کی بناوٹ اور رنگت ہوبہو کسی تراشے ہوئے چمکدار پتھر یا لکڑی جیسی ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی کئی صارفین اور غیر تصدیق شدہ پیجز نے دعویٰ کرنا شروع کر دیا کہ یہ تاریخی اور مقدس پرندہ ‘ابابیل’ ہے، جو مکہ مکرمہ میں نمودار ہوا ہے۔
تاہم، جنگلی حیات اور پرندوں کے ماہرین نے اس حوالے سے جاری افواہوں کی تردید کرتے ہوئے اصل حقیقت واضح کر دی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ابابیل نہیں، بلکہ ‘مصری نائٹ جار’ (Egyptian nightjar) نامی پرندہ ہے، جسے اردو میں شب بیدار پرندہ بھی کہا جاتا ہے۔
ماہرین حیات کا کہنا ہے کہ یہ پرندہ بنیادی طور پر صحرائی اور نیم صحرائی علاقوں میں پایا جاتا ہے اور رات کے وقت سرگرم ہوتا ہے۔ قدرت نے اسے بھیس بدلنے (Camouflage) کی ایسی حیرت انگیز صلاحیت دی ہے کہ یہ ریت، چٹانوں یا پتھروں میں بیٹھ جائے تو ماحول کا حصہ معلوم ہوتا ہے اور اسے پہچاننا ناممکن ہو جاتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert