بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا کوئٹہ میں پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے پر اظہارِ افسوس

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ میں پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے میں میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بہادر پائلٹس کی شہادت ملک و قوم کے لیے ایک بڑا نقصان ہے انہوں نے کہا کہ شہداء نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کیا، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔آمین
