پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 93 پیسے اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 395 روپے 37 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 35 پیسے مقرر کردی گئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ دوسری جانب بین الاقوامی منڈیوں میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر خام تیل و سونے کی قیمتوں میں کمی اور زرعی اجناس کے نرخوں میں ملا جلا رجحان رہا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پیر کو امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی)کے مستقبل کے سودے 71 سینٹ کم ہوکر 91.14 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 55 سینٹ کمی سے 104.17 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔
سونے کی قیمت 13.57 ڈالر کم ہوکر 4,180.67 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 14 سینٹ اضافے سے 61.19 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔زرعی اجناس کی منڈی میں مکئی کی قیمت 1.50 ڈالر کے اضافے سے 481.25 ڈالر فی بشل ، گندم 75 سینٹ کم ہوکر 670.25 ڈالر فی بشل رہی ، کپاس کی قیمت میں 30 سینٹ کمی ہوئی جبکہ زندہ مویشیوں کی قیمت میں 3.50 ڈالر فی یونٹ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert