کے پی حکومت کی برطرفی اور وزیراعلیٰ کی گرفتاری پر آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل کراچی میں طلب: علی احمد کرد

ملک میں تیزی سے بدلتی ہوئی آئینی اور سیاسی بحرانی صورتحال پر تفصیلی غور اور آئندہ کے سخت لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا


سابق صدور سپریم کورٹ بار حامد خان، منیر اے ملک، عابد زبیری سمیت چاروں صوبوں کے بار کونسلز کے نمائندگان کی شرکت متوقع
کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی چیئرمین علی احمد کرد نے ایکشن کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس کل بروز منگل 13 اکتوبر کو کراچی ہائیکورٹ بار ایسوسیشن میں طلب کیا ہے جس میں ملک میں موجودہ بڑی تیزی سے بدلتی ہوئی آئینی اور سیاسی صورتحال جس میں صوبہ خیبر پختونخوا میں منتخب ایک آئینی حکومت کی برطرفی اور وزیر اعلیٰ کی گرفتاری جیسے سنگین سیاسی حالات پر غور و خوص کیا جائے گا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا اجلاس میں سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدور حامد خان ، منیر اے ملک ، عابد زبیری سمیت لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر بابر مرتضیٰ ، لاہور بار کے صدر عرفان حیات باجوہ ، کراچی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سیکریٹری حسیب جمالی نائب صدر سندھ ممبر پاکستان بار کونسل بیرسٹر صلاح الدین نائب صدر پنجاب ربعیہ باجوہ نائب صدر اسلام آباد ریاست آزاد نائب صدر خیبر پختونخواہ ممبر بار کونسل علی زمان نائب صدر بلوچستان غنی خلجی سمیت پاکستان بار کونسل کے ممبران سندھ بار کونسل ، خیبر پختونخواہ بار کونسل ، پنجاب بار کونسل ، بلوچستان بار کونسل کے ممبران سمیت ملک بھر سے بار نمائدگان شرکت کریں گے

WhatsApp
Get Alert