کاہنہ، قتل کی لرزہ خیز واردات ،نامعلوم افراد نے گھر میں فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کر دیا

کاہنہ(قدرت روزنامہ) کاہنہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں نامعلوم افراد نے گھر میں فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کر دیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا . کاہنہ ایل ڈی اے گول چکر کے قریب گھر سے 4لاشیں ملیں .

مقتولین میں خاتون ڈاکٹر، 2 بیٹیاں اور بیٹا شامل ہے خاتون کی ڈاکٹر ناہید کے نام سے شناخت ہوئی، جن کی عمر 45 سال تھی، لڑکے کی عمر 22 سال، لڑکیاں 15 اور 17 سال کی تھیں مقتولہ کا اپنا گھر تھا، جس میں انہوں نے ایک کلینک بنا رکھا تھا اہل محلہ کے مطابق وہ پچیس سال سے یہاں رہائش پذیر تھے .

. .

متعلقہ خبریں