ایشوریہ اور دھنوش کی طلاق کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حال ہی میں شادی کے 18 برس بعد علیحدگی کا اعلان کرنے والی بھارتی جوڑی ایشوریہ اور دھنوش میں طلاق کی ممکنہ وجہ سامنے آئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں جوڑے کے قریبی دوستوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ ان دونوں کی طلاق نے مداحوں کو ضرور چونکایا ہوگا لیکن اُن کے لیے یہ کوئی تعجب کی بات نہیں۔

طلاق کا اعلان:
تامل اداکار رجنی کانت کی بیٹی ایشوریہ نے 17 جنوری کو ایک مشترکہ بیان میں شوہر دھنوش سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ ’دوست، جوڑے، والدین اور ایک دوسرے کے خیر خواہ کے طور پر 18 سال کا ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔‘
طلاق کی وجہ :
ایشوریہ اور دھنوش کی اچانک طلاق نے کئی قیاس آرائیوں کو جنم دیا، جوڑے کے ایک قریبی دوست نے انکشاف کیا کہ دھنوش بہت زیادہ کام کرنے کا عادی تھا، جو بھی اسے جانتا ہے وہ یہ یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہے کہ دھنوش کسی بھی چیز پر اپنے کام کو فوقیت دیتا تھا۔
دوست نے بتایا کہ فلموں کی آؤٹ ڈور شُوٹنگ اور بہت زیادہ کام کی وجہ سے دھنوش کی نجی زندگی پر اثر پڑا اور جوڑے نے علیحدگی کا اعلان کیا ۔دھنوش کے دوست نے بتایا کہ دھنوش ایک انتہائی پرائیوٹ شخص ہے وہ کسی سے بھی اپنی کوئی بات شیئر نہیں کرتا، کوئی یہ اندازہ بھی نہیں لگا سکتا کہ اس کے دماغ میں آخر چل کیا رہا ہے۔خیال رہے کہ دھنوش اور ایشوریہ نے 2004 میں شادی کی تھی، جوڑے کے دو بیٹے یاترا اور لنگا ہیں۔