آئمہ بیگ نے ایف بی آر کی کارروائی سے قبل ہی اپنے اکاونٹس سے بھاری رقم نکلوالی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایف بی آر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے۔ بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بنک اکاونٹس منجمد کردیئے۔ذرائع کے مطابق معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایف بی آر کی کارروائی سے قبل ہی اپنے اکاونٹس سے رقم نکلوالی ۔ گلوکارہ نے اپنے بنک اکاونٹس سے اڑھائی کروڑ روپے سے زائد رقم نکلوا کراکاونٹس خالی کردیئے ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف بی آر کو آئمہ بیگ کے بنک اکاونٹس سے ریکوری نہ ہو سکی۔ انکم ٹیکس ادائیگی نہ کرنے والے شوبز ستارے ایف بی آر کے ریڈار پر آ گئے تھے۔گلوکارہ انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کی ساڑھے آٹھ کروڑ کی نادہندہ ہیں۔ایف بی آر نے آئمہ بیگ کی گاڑیاں ضبط کرنے کیلئے کارروائی شروع کررکھی ہے۔

یاد رہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ سال 2020,2019,2018 کے انکم ٹیکس کی نادہندہ ہیں۔

ایف بی آر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کی گاڑیاں ضبط کرنے کیلئے نوٹس جاری کیا تھا۔گلوکارہ آئمہ بیگ سال 2018 سے 2020 تک کی انکم ٹیکس نادہندہ ہیں، ایف بی آر نے گلوکارہ کو نوٹس جاری کیا تھا۔ واضح رہے کہ آئمہ بیگ کا شمار پاکستان کے معروف اور امیر ترین گلوکاروں میں ہوتا ہے۔ گزشتہ دنوں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کنسرٹ کے دوران آگ کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئیں۔
آئمہ بیگ کے لائیو کانسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئمہ گانا گارہی ہیں کہ اچانک اسٹیج کے سامنے سے آگ کا شعلہ بھڑک اٹھتا ہے ۔ گلوکارہ آگ کے شعلے کے اتنے قریب تھیں کہ اگر وہ بروقت پیچھے نہ ہوتیں تو ان کا چہرہ جھلس سکتا تھا تاہم خوشقسمتی سے وہ محفوظ رہیں البتہ وہ تھوڑا گھبرائیں اور گانا روک دیا جس کے بعدمنتظمین اسٹیج پر آگئے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئمہ بیگ کے ساتھ لائیو کانسرٹ میں بدتمیزی کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔