کراچی(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ن لیگ کی کسی اہم شخصیت کی اسٹیبلشمنٹ کی کسی طاقتور شخصیت سے ملاقات نہیں ہوئی، نواز شریف کا فیصلہ ہے ملک کو فوری اور شفاف الیکشن کی ضرورت ہے،ملک کی ضرورت ہے کہ لوگوں کے سر سے ہاتھ ہٹ جائیں، جب تک یہ ہاتھ رہیں گے ملک میں سیاسی نظام نہیں چل سکتا، اسٹیٹ بینک کے بل کیلئے عددی برتری ٹیلیفون کالز کے ذریعہ پوری کی گئی.
خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں ادارے غیرجانبدار رہے، کیا ادارے قومی سطح پر بھی غیرجانبدار ہیں یہ بات بحث طلب ہے . وہ جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کررہے تھے .
پروگرام میں وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی حسان خاور بھی شریک تھے . حسان خاور نے کہا کہ عثمان بزدار کی حکومت شور کم مچاتی اور کام زیادہ کرتی ہے، پنجاب حکومت کی ساڑھے تین سال کی کارکردگی اب لوگوں کی رائے میں سامنے آرہی ہے .
. .