ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح-2 ای آر کے کامیاب تجربے پر قوم، مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش كرتا هوں،صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان

ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے پاک افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں،میر ضیاء اللہ لانگو


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح-2 ای آر کے کامیاب تجربے پر قوم، مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے اور سائنسی و تکنیکی مہارت کا مظہر ہے اپنے بیان میں میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے پاک افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔ فتح-2 ای آر کا کامیاب تجربہ دفاعی شعبے میں پیش رفت اور قومی خود انحصاری کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے سائنسی ماہرین اور انجینئرز کی پیشہ ورانہ مہارتیں قابلِ فخر ہیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قومی دفاع کو مزید مستحکم بنانے کے لیے جدید سائنسی اور تکنیکی صلاحیتوں کا فروغ اہمیت کا حامل ہے کامیاب تجربے پر مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے ملکی دفاع اور قومی خود انحصاری کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

WhatsApp
Get Alert