یہ کس پاکستانی کرکٹر کے بچپن کی تصویر ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہر روز سوشل میڈیا پر کئی مشہور شخصیات کی بچپن کی تصاویر منظر عام پر آتی ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کے لیے کپتان مقررکیے جانے کے بعد سے ٹوئٹر پر ٹرینڈنگ میں ہیں۔
مداحوں کی جانب سے بابراعظم کے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا کپتان مقررہونے پر مختلف انداز میں خوشی کا اظہار کیا جارہاہے۔
ایسے میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ایک مداح نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کرنے کے لیے کپتان کے بچپن کی ایک تصویر شیئر کردی ہے۔مداح نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ یہ شاندار کرکٹر بابر اعظم کے بچپن کی تصویر ہے‘۔


اس تصویر میں بابر اعظم کو اپنے بھائی کے ساتھ کھڑے کیمرے کے کیے پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔