جائفل کے تیل استعمال آپ کی صحت کے لئے کتنا مفید ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جائفل پاکستانی کھانوں میں خوشبو اور ذائقے کے لئے استعمال کیا جانے والا عام مصالحہ ہے، مگر اس کے طبی فوائد سے بہت کم لوگ ہی واقف ہیں۔جائفل تو لوگ استعمال کرتے ہی ہیں مگر اس کا تیل بھی کسی جادوئی چیز سے کم نہیں، جائفل کا تیل ایک اہم اسنشئیل تیل ہے اور یہ تیل کئی بیماریوں کے علاج میں مفید ہے۔
آیئے جائفل کے تیل کے استعمال اور اس کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہیں۔
جائفل کے تیل کے حیرت انگیز فوائد

ذہنی تناؤ اوردرد کا علاج

جائفل کا تیل ذہنی تناؤ یعنی ڈپریشن سے نجات دلانے کے لئے بہترین ہے، کیونکہ اس میں سکون آور خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو کہ دماغ کو سکون پہنچانے والے ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے، بعض ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بھی مدد کر سکتا ہے، جو ڈپریشن کو ختم کرنے کے لئے بےحد ضروری ہے، چینی طب میں جائفل کا تیل جوڑوں کی سوجن اور پٹھوں کے درد کو کم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

بلڈ شوگر لیول

جائفل کے تیل کا ایک سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ یہ خون میں موجود بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرتا ہے ماہرین کے مطابق جائفل کا تیل آپ کے جسم میں بلڈ شوگر کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد کر سکتا ہے، کئی مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جائفل کا تیل جسم میں انسولین کے عمل کو بہتر بناتا ہے، جو خون میں گلوکوز کو منظم کرنے کا ذمہ دار ہے۔

گردش جسم میں خون کی

جائفل کے تیل میں ایک ایسی منفرد مہک ہوتی ہے جو خون کی خراب گردش میں مبتلا افراد کے علاج میں مدد کرتی ہے، یاد رہے کہ جائفل کے تیل کا کسی بھی شکل میں استعمال آپ کے جسم کے تمام خلیوں تک آکسیجن پہنچانے میں مدد کرسکتا ہے۔

ماہواری کے درد کا علاج

عورتوں اور بچیوں کا سب سے بڑا مسئلہ ماہواری کے دنوں کا درد ہے، ایسے میں جائفل کا تیل ان کی مدد کر سکتا ہے اگر خواتین ماہواری کے جائفل کے تیل سے پیٹ کمر اور جسم میں جہاں بھی درد ہو اس کا استعمال کریں تواس درد سے نجات ممکن ہے، ساتھ ہی اس کی خوشبو سونگھ کر بھی پُرسکون ہونے میں مدد ملے گی۔

نیند میں بہتری

ہماری آدھی سے زیادہ بیماریوں کی وجہ ہے نیند کی کمی، ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی انسان کو جلدی تھکا دیتی ہے، قوتِ مدافعت میں کمی کا سبب بنتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ انسان بیماریوں کے خلاف لڑنے کے بجائے بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے، جائفل کا تیل ایک سکون آور تیل ہے، یہ اعصاب کو سکون بخشتا ہے اور نیند لانے میں مدد دیتا ہے اس کے لئے سر میں ہلکا سا جائفل کا تیل لگائیں اسے سونگھیں اور ماتھے پر اس سے مالش کریں۔