خیبرپختونخواہ کے مال ودولت کوبے دردی سے لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا، ثمر ہارون بلور
کارروائی کیلئے ہرکیس کو ثبوتوں اور شواہد کے ساتھ جانچا جائے گا، گورنر راج کے ذریعے کسی کیخلاف انتقامی کارروائی کرنے نہیں آئے، مشیرِاطلاعات خیبرپختونخواہ کی گفتگو

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا کی مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ ثمر ہارون بلور کا کہنا ہے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے ذریعے کسی کیخلاف انتقامی کارروائی کرنے نہیں آئے، خیبرپختونخواہ کے مال ودولت کوبے دردی سے لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے اچھے نتائج 90دنوں میں نظرواضح آئیں گے، ہماری بدامنی اور دہشتگردی میں ایک واضح کمی دیکھیں گے، پولیس اور ایف سی کے مورا ل میں اور ان کی استعداد کار میں بہتری آئے گی۔
خیبرپختونخواہ میں بہتر تجارت ہوگی، راستوں کی بندش ختم ہوگی۔ ہم کسی کے خلاف انتقامی کارروائی کرنے نہیں آئے، لیکن پختونخواہ کا مال ودولت اور وسائل کو جن لوگوں نے بے دردی سے لوٹا ہے، ان کو نہیں چھوڑا جائے گا، ثبوتوں اور شواہد کے ساتھ ہر کیس کو جانچا جائے گا، اگر کوئی کسی کیس میں ملوث پایا گیا تو عوام کے سامنے لاکر کڑی کارروائی کریں گے۔
کسی کیخلاف انتقامی کارروائی کرنے نہیں آئے، خیبرپختونخوا کے وسائل اور مال و دولت جن لوگوں نے بیدردی سے لوٹا، اُنہیں نہیں چھوڑیں گے، ثبوتوں اور شواہد کے ساتھ ہر کیس کو جانچا جائے گا، اگر کوئی ذمے دار پایا گیا تو اُسے عوام کے سامنے لا کر کڑی کارروائی کرینگے، ثمر بلور https://t.co/L49DaDP32P
— Khurram Iqbal (@khurram143) October 14, 2026
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں، مسلح افواج اور پولیس کے درمیان بہتر ہم آہنگی تجارت کو آسان بنانے، عوامی نقل و حرکت کو آسان بنانے اور صوبے بھر میں سڑکوں کی بندشوں کو ہٹانے میں مدد فراہم کرے گی۔ثمر نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کو مرحلہ وار حل کرے گی اور سیاسی انتقام کا سہارا نہیں لے گی۔
