بائیس سال بعد خاتون نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی سے پردہ اٹھادیا

لندن(قدرت روزنامہ) 22 سال قبل زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون نے ایک ٹی وی شو میں اپنے راز سے پردہ اٹھادیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں ایک مشہور مارننگ شو کے دوران ایک خاتون نے خود کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا راز 22 سال بعد افشاں کیا ہے جبکہ ان کی باتیں سن کر پروگرام کی ہوسٹ بھی اپنے آنسوؤں کو نہ روک سکی۔
متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ جب وہ 21 سال کی تھیں تو انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ مجھے میری ہمدردی میں لوگوں نے کچھ ایسے بولے جو دراصل تو مجھے سنبھالنے کے لیے ادا کیے گئے لیکن درحقیقت میں یہ الفاظ تکلیف دہ تھے۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ میں نے آج تک اس بات کے بارے میں صرف دو لوگوں کو ہی بتایا ہے جبکہ میں پروگرام میں آنے سے قبل اپنی فیملی کو بھی بتانا چاہتی تھی۔متاثرہ خاتون کے بیان پر پرگرام کی میزبان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جس بہادری سے چیزوں کو ہنڈل کیا یہ بہت بڑی بات ہے جبکہ ان کا کہنا تھا کہ لوگ عام طور پر یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں صحافی ہونے کے ناطے کیمرے کے سامنے الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحافی ہونے سے قبل ہم انسان ہیں اور کسی بھی انسان کے درد بھرے جذبات سن کر ہمیں بھی درد ہوتا ہے جو آنسوؤں کی شکل میں بہہ بھی سکتا ہے۔میزبان نے کہا کہ ان کی باتیں سن کر مجھے وہ باتیں یاد آگئیں جو 12 سال کی عمر میں میرے ساتھ ہوا، کچھ درد ایسے ہوتے ہیں جو کبھی بھرتے نہیں اور وہ ذہنوں پر نقش ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا میرے ساتھ بھی ایک دفعہ ہوا اور وہ شخص اب مرچکا ہے، اس لیے مجھے بھی اس بات کی سمجھ ہے کہ اس بات کو یاد کرنا کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے۔